پاکستان اور قطر کے مابین مالی سال 23-2022 کے دوران برآمدات کے شعبہ میں اضافہ ہوا

224

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):پاکستان اور قطر کے درمیان جاری مالی سال کے دوران برآمدات کے شعبہ میں اضافہ ہوا ہے ، گزشتہ 6 ماہ کے دوران 84.48 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جوگزشتہ سال کے مقابلہ 0.41 فیصد اضافے کی حامل ہیں ۔

اعدادوشمارکے مطابق پاکستان اور قطر کے مابین جولائی میں 11.1ملین ڈالر ، اگست میں 14.7 ملین ڈالر، ستمبر میں 13.9 ملین ڈالر ، اکتوبر میں 18.5 ملین ڈالر، نومبر میں 16.6 ملین ڈالر اور دسمبر میں 9.7 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔