پاکستان اور ماریشیس کا ترجیحی تجارتی معاہدہ کو آزادانہ تجارتی معاہدہ میں بدلنے پر اتفاق

174
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور ماریشیس نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں معیشت اور تجارت کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے موجودہ ترجیحی تجارتی معاہدہ(پی ٹی اے ) کو آزادانہ تجارتی معاہدہ(ایف ٹی اے)میں اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کر لیا۔منگل کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق یہ فیصلہ ماریشیس کی صدر ڈاکٹر آمینہ فردوس کے چار روزہ دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات کے دوران کیا گیا۔