ابوظہبی۔27نومبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں، ان معاہدوں سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون، علاقائی استحکام اور سٹرٹیجک شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ پیر کو متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں، ان معاہدوں سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون، علاقائی استحکام اور سٹرٹیجک شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے،
ان معاہدوں پر دونوں ممالک کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اس دوستی کی بنیاد شیخ زید بن سلطان النہیان نے 70ء کی دہائی میں رکھی تھی ، ان کے صاحبزادے شیخ زید محمد بن النہیان اس دوستی کو نئی بلندیوں کی جانب لے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کے بہت جلد پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور وفاقی وزراء بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ متحدہ عرب امارات کی اہم شخصیات نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414651