پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تجارتی قدر کو بڑھانے کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر تجارت سید نویدقمر

220
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کا اجلاس،متعدد اہم ٹیکس قوانین میں مجوزہ ترامیم کا جائزہ لیا

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت سید نویدقمر نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تجارتی قدر کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان قابل تجدید توانائی، زرعی، مویشیوں، ٹیکسٹائل، گوشت، پٹرولیم اور مہمان نوازی کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کوپاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی سے ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تجارتی قدر کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، دونوں ممالک کے درمیان قابل تجدید توانائی، زرعی، مویشیوں،ٹیکسٹائل، گوشت، پٹرولیم اور مہمان نوازی کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال 2022 میں دونوں ممالک کے درمیان کل تجارت کا حجم 10033.05 ملین ڈالر تھا جس میں متحدہ عرب امارات کو برآمدات 1369.83 ملین ڈالر اور درآمدات 8663.22 ملین ڈالر رہیں۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے وفاقی وزیر کے نقطہ نظر سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مذہبی، پائیدار، تاریخی اور تعاون پر مبنی تعلقات ہیں جنہیں دوطرفہ تجارت میں اضافے کے ذریعےمزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔