پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبیدابراہیم الزابی کی ملاقات

362
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کا اجلاس،متعدد اہم ٹیکس قوانین میں مجوزہ ترامیم کا جائزہ لیا

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بات پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبیدابراہیم الزابی سے ملاقات کے دوران کہی۔سیدنوید قمر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ دونوں ممالک کے درمیان قابل تجدید توانائی، زراعت، مویشیوں کے گوشت، پٹرولیم اور مہمان نوازی کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مالی سال 2022 میں دونوں ممالک کے درمیان کل تجارت کا حجم 10033.05 ملین امریکی ڈالر رہا جس میں متحدہ عرب امارات کو برآمدات 1369.83 ملین امریکی ڈالر اور درآمدات 8663.22 ملین امریکی ڈالر مالی سال 21-22 میں رہی جو دونوں ممالک کی حقیقی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر نے وزیر کے نقطہ نظر سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مذہبی، پائیدار، تاریخی اور تعاون پر مبنی تعلقات ہیں جنہیں دوطرفہ تجارت میں اضافے کے ذریعے لچکدار بنانے کی ضرورت ہے۔