31.6 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،...

پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پورا پاکستان گزشتہ 70 سال سے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا پاکستان ، مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت مقبوضہ کشمیر کا معاملہ ہر فورم پر بھر پور انداز میں اٹھاتی رہے گی اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوم آزاد فضاو¿ں میں سانس لیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=133013

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں