پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان آخری ون ڈے میچ (کل) بروز اتوار کو کھیلا جائے گا

145

روٹرڈیم۔20اگست (اے پی پی):پاکستان اور نیدرلینڈز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کل( بروز اتوار کو) روٹرڈیم میں کھیلا جائے گا ، گرین شرٹس کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ،

پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 16 رنز جبکہ دوسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی، پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں سیریز کلین سویپ کرنے کے لئے پر عزم ہے۔