پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے شروع ہوگا

135

کرائسٹ چرچ ۔ 14 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کےلئے نیوزی لینڈ میں موجود ہے، ان کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں اور کیویز ٹیم کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 25 سے 29 نومبر تک سیڈن پارک، ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔