18.2 C
Islamabad
اتوار, مارچ 16, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20...

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 18 مارچ کوکھیلا جائے گا

- Advertisement -

ڈنیڈن۔16مارچ (اے پی پی):پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 18 مارچ بروز منگل کو ڈنیڈن میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجکر 30 منٹ پر شروع ہو گا۔ نیوزی لینڈ کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ٹی 20 سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان، محمد حارث، عمیر بن یوسف، حسن نواز، عبدالصمد، عرفان نیازی، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، محمد علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم، ابرار احمد، جہانداد خان اور عثمان خان شامل ہیں۔ حسن نواز، عبدالصمد اور محمد علی نے پہلے میچ میں ڈیبیو کیا تھا۔

- Advertisement -

نیوزی لینڈ کی قیادت مائیکل بریسویل کر رہے ہیں۔ انہیں مارک چیمپئن، ڈیرل مچل، کائل جیمیسن، ایش سوڈھی، ٹم سیفرٹ اور فن ایلن جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 45 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان نے 23 اور نیوزی لینڈ نے 20 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دو میچز نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی 20 میچ 21 مارچ کو آکلینڈ، چوتھا میچ 23 مارچ کو ماؤنٹ مانگونوئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 26 مارچ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573207

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں