16.6 C
Islamabad
اتوار, مارچ 23, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی 20...

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ (کل) ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا

- Advertisement -

ماؤنٹ مونگانوئی۔22مارچ (اے پی پی):پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ کل(اتوار کو) ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

ابتدائی دو میچوں میں میزبان ٹیم نے بالترتیب 9 اور 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے برتری حاصل کی تاہم تیسرے میچ میں پاکستان نے شاندار کم بیک کیا اور 9 وکٹوں سے فتح سمیٹ کر برتری کو کم کر دیا۔

- Advertisement -

پاکستان کو سلمان علی آغا لیڈ کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مائیکل بریسویل کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 26 مارچ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575319

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں