19.9 C
Islamabad
بدھ, مارچ 26, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری...

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (کل) ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا

- Advertisement -

ویلنگٹن۔25مارچ (اے پی پی):پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (کل) بروز بدھ ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز بیسن ریزرو گراؤنڈ میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ پریکٹس سے قبل کھلاڑیوں نے وارم اپ ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔

- Advertisement -

پاکستان ٹیم سلمان علی آغا کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ نیوزی لینڈ کو مائیکل بریسویل لیڈ کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576074

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں