ہیملٹن۔30مارچ (اے پی پی):پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 2 اپریل (بدھ کو )ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
نیپئر میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 73 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستانی ٹیم محمد رضوان کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں بابر اعظم، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق اور حارث رؤف شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کو مائیکل بریسویل لیڈ کریں گے اور انہیں ڈیرل مچل، جیکب ڈفی، مارک چیپمین، ول ینگ، ول اوروک جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل کو ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے اس قبل ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 1-4 سے شکست دی تھی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577335