39.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ہاکی ٹیسٹ ڈرا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ہاکی ٹیسٹ ڈرا

- Advertisement -

ویلنگٹن ۔ 18 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا، کھیل کے ابتدائی 38 منٹس میں دو گولز کے خسارے کے بعد پاکستانی ٹیم نے جاندار کم بیک کیا، کپتان عبدالحسیم خان اور ابوبکر نے یکے بعد دیگرے دو گولز کر کے نہ صرف مقابلہ برابر کیا بلکہ ٹیم کو شکست سے بھی بچا لیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ہاکی ٹیسٹ (کل) پیر کو کھیلا جائے گا۔ ہفتہ کو ویلنگٹن میں کھیلے گئے دوسرے ہاکی ٹیسٹ میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا تاہم دونوں ٹیمیں فیصلہ کن گولز کرنے میں ناکام رہیں

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=47121

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں