27.5 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ (کل)پیر سے شروع...

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ (کل)پیر سے شروع ہو گا

- Advertisement -

کراچی۔1جنوری (اے پی پی):پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ (کل)پیر سےنیشنل اسٹیڈیم کراچی ( نیشنل بینک کرکٹ ارینا) میں شروع ہو گا۔پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے خاص وکٹ تیارکی گئی ہے جو کہ پہلے میچز کے مقابلے میں تیز اور بائونسی وکٹ ہے۔ اتوار کے روز نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے وکٹ کا جائزہ لیا اور بعدازاں کھلاڑیوں نے بھرپور نیٹ پریکٹس کی جبکہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے آرام کو ترجیح دی۔عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی نے گزشتہ روز وکٹ کا خصوصی معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کرکٹ میں ہمیں آگے جانا ہے تو اچھی وکٹیں تیار کرنا ہوں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے 2سے 6جنوری تک کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں تماشائیوں کے لیے مفت داخلہ کا اعلان کیاہوا ہے، شائقین کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کیلئے صرف اپنا اصل شناختی کارڈ یا ب فارم دکھانا ہوگا اور وہ کسی بھی پریمیم (عمران خان، قائد، وسیم اکرم اور ظہیر عباس)، فرسٹ کلاس(آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان )اور جنرل انکلوژرز (محمد برادران اور انتخاب عالم)سے بلا معاوضہ میچ دیکھ سکیں گے۔

- Advertisement -

غریب نواز پارکنگ ایریا سے شائقین کی اسٹیڈیم تک رسائی میں آسانی کے لیے شٹل بھی چلائی جائیں گی۔ اسٹیڈیم میں کوئی بھی آتشیں اسلحہ، کھلونا بندوقیں، وووزیلا، دھماکہ خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس، لائٹر، چاقو اور کوئی بھی تیز دھار چیز لانا ممنوع ہے۔اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی اشیا، شیشہ/پلاسٹک کی بوتلیں، پاکستانی پرچم اور نیوزی لینڈ کے جھنڈے کے علاوہ کسی بھی جھنڈے کی اجازت نہیں ہے۔ٹکٹ کا اجرا منتظمین کی شرائط و ضوابط سے مشروط ہے جو

www.bookme.pk

مخصوص مقامات پر دستیاب ہیں۔

تمام افراد بشمول 4سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے پاس اسٹیڈیم میں داخل ہونے اور میچ کے دوران انکلوژر کے اندر بیٹھنے کے لیے اپنا الگ اور اصل شناختی کارڈ/ب۔فارم اور ٹکٹ ہونا ضروری ہے۔ میچ کے لئے پی سی بی نے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں جبکہ سیکورٹی کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتظامات کو آخری شکل دے دی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔ سیریز جیتنے کے لئے دونوں ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں جیت کو ترجیح دیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=344349

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں