پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

132

راولپنڈی۔16ستمبر (اے پی پی):پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ۔

اوساکا بیٹریز پریزینٹس جے ڈاٹ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی دونوں کپتانوں نے کی ۔

دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعہ کو کھیلا جائے گا ۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تینوں میچز دوپہر 2:30 بجے شروع ہوں گے۔