پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز، جیت کے تناسب سے پاکستان کا پلٹرا بھاری

127

لاہور ۔16 نومبر (اے پی پی ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین اب تک ہونے والے ٹیسٹ میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز (کل) جمعرات سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگی ۔ دونوں ٹیموں کے مابین 1955ءسے لے کر 2014ءتک 53 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان کی ٹیم نے 24 ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کی 8 میں شکست ہوئی اور 21 میچز ڈرا ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی سر زمین پر بھی دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والے ٹیسٹ میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان کی ٹیم کا پلڑ ا بھاری ہے۔