پاکستان اور وکٹوریہ الیون کے درمیان دو روزہ پریکٹس میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا

میلبورن۔23دسمبر (اے پی پی):پاکستان اور وکٹوریہ الیون کے درمیان دو روزہ پریکٹس میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا ۔ ہفتہ کو دوسرے اور آخری روز وکٹوریہ الیون نے اپنی پہلی اننگز 272 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی ۔ مارکس ہیرس نے 126 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ، ڈیلن براشر 70 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔ شاہین آفریدی ، میر حمزہ …

میلبورن۔23دسمبر (اے پی پی):پاکستان اور وکٹوریہ الیون کے درمیان دو روزہ پریکٹس میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا ۔ ہفتہ کو دوسرے اور آخری روز وکٹوریہ الیون نے اپنی پہلی اننگز 272 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی ۔ مارکس ہیرس نے 126 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ، ڈیلن براشر 70 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔

شاہین آفریدی ، میر حمزہ ، ساجد خان اور نعمان علی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔ پاکستان نے کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 57 رنز بنائے ، شان مسعود 6 اور سرفراز احمد 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عبداللہ شفیق 39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، سیم ایلیٹ اور ٹیلر پیئرسن نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ، واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 323 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی ۔