پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ پیر کو کھیلا جائے گا

81

اینٹیگوا۔10جولائی (اے پی پی):پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل( پیر کو) سر ویون رچرڈ سٹیڈیم، نارتھ سائونڈ، اینٹیگوا میں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز ویمن کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

پہلے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم نے 5 وکٹوں اور دوسرے ون ڈے میچ میں 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ 15 جولائی کو نارتھ سائونڈ، جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 18 جولائی کو کالج گرائونڈ، اینٹیگوا میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس سے قبل پاکستان کو تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر چکی ہے۔