پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ (جمعہ سے) شروع ہوگا

119

جمیکا ۔ 20 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ سے سبائنا پارک، کینگسٹن، جمیکا میں شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں بیٹنگ اور فیلڈنگ پر زیادہ زور دیا، پاکستان کی ٹی 20 اور ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی رہی، گرین شرٹس نے ٹی 20 سیریز 3-1 اور ون ڈے سیریز 2-1 سے اپنے نام کی۔ یونس خان اور مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے اور اس لئے وہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کےلئے پر امید ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلی گئیں سیریز میں دونوں ٹیمیں 5-5 سے برابر ہیں