پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میں (جمعہ کو) آمنے سامنے ہوں گی

116

شارجہ ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو شارجہ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 2اکتوبر کو شارجہ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اکتوبر کو ابوظہبی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا