ابوظہبی ۔19 اکتوبر (اے پی پی ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 21 اکتوبر سے شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں شروع ہوگا۔ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پہلے میچ میں 56 رنز سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ٹی ٹونٹی اور اور ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کرچکی ہے۔ پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کےلئے 15رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان پہلے ہی کر رکھا ہے جس کے مطابق یونس کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے