ڈومنیکا۔07 مئی (اے پی پی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 10 مئی سے ڈومنیکا میں شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پاکستانی ٹیم نے میزبان کالی آندھی کو پہلے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی، گرین شرٹس کے پاس دوسرا ٹیسٹ جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف اس کی سرزمین پر پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کر کے تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع تھا لیکن بلے بازوں کی غیرذمہ دارنہ بیٹنگ کی بدولت اسے 106 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یوں میزبان ٹیم نے سیریز 1-1 سے برابر کر دی