پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر سے شروع ہوگا

129

دبئی ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل کرکٹ سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر سے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹی ٹونٹی سیریز پاکستان نے ویسٹ انڈیز سے 2-0 سے جیتی تھی جبکہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز بھی پاکستان کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز سے 3-0 سے جیتی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 21 سے 25 اکتوبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک شارجہ میں کھیلا جائیگا۔