اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور پرتگال نے تجارت،سرمایہ کاری،دفاع اور ثقافت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے بدھ کو لزبن میں منعقدہ پاکستان۔پرتگال سیاسی مشاورت کے پہلے مرحلے کے دوران طے پایا۔ ایڈیشنل خارجہ سیکرٹری افتخار عزیز نے پاکستانی وفد جبکہ پرتگال کے پولیٹیکل ڈائریکٹر فرانسسکو ڈیوراٹے نے اپنے ملکی وفد کی قیادت کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان …
پاکستان اور پرتگال کا تجارت،سرمایہ کاری،دفاع اور ثقافت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور پرتگال نے تجارت،سرمایہ کاری،دفاع اور ثقافت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے بدھ کو لزبن میں منعقدہ پاکستان۔پرتگال سیاسی مشاورت کے پہلے مرحلے کے دوران طے پایا۔ ایڈیشنل خارجہ سیکرٹری افتخار عزیز نے پاکستانی وفد جبکہ پرتگال کے پولیٹیکل ڈائریکٹر فرانسسکو ڈیوراٹے نے اپنے ملکی وفد کی قیادت کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری افتخار عزیز نے لزبن میں سیکرٹری جنرل کے علاوہ سیکرٹری سٹیٹ سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔انہوں نے دورہ کے موقع پر پاک۔پرتگال پارلیمنٹری فرینڈشپ گروپ کے صدر منتخب تھنک ٹینک کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔دونوں فریقوں نے بات چیت کے دوران تجارت،سرمایہ کاری،دفاعی ، ثقافتی تعاون اور پارلیمانی وفود کے تبادلوںسمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا اور ان شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔








