پاکستان اور چین سمیت دیگر ممالک بے گناہ فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کے مظالم روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا سنکیانگ یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب کے حوالے سے ٹویٹ

120
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سنکیانگ یونیورسٹی میں طلبا سے اپنے خطاب میں اسرائیل کی بے رحمانہ جارحیت کیخلاف غزہ کے بے آواز لوگوں کے لیے آواز بلند کی۔

جمعہ کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنے ٹویٹ میں سنکیانگ یونیورسٹی میں طلبا سے اپنے خطاب کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ آج ارومچی میں سنکیانگ یونیورسٹی کے طلبا سے اپنے خطاب کا اختتام کرتے ہوئے انہوں نے اسرائیل کی بے رحمانہ جارحیت کے خلاف غزہ کے بے آواز لوگوں کے لیے آواز بلند کی۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ مشرق وسطیٰ بالخصوص غزہ میں موجودہ صورتحال انتہائی افسوسناک ہے، دنیا بھر سے مختلف طبقات اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے لاکھوں امن پسند لوگ اس بربریت پر افسردہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین سمیت دیگر ممالک بے گناہ فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کے مظالم روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔