پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کریں گے

57
پاکستانی طلبا کو چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی سے سیکھنے کا مشورہ، پاکستانی سفیر

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کریں گے۔چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق اور چین کی وزارت ثقافت و سیاحت کے نائب وزیر ژانگ ژو کے مابین ایک ملاقات کے دوران مختلف تہواروں کے انعقاد کے ذریعے سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے ان شعبوں میں مربوط اور وسیع پیمانے پر ترقی کے لئے نئے میکانزم کو وضع کرنے پر زور دیاہے ۔نائب وزیر ژانگ ژو نے کہا کہ چین پاکستان کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریبات کے انعقاد کے لئے پاکستان کے ساتھ بھرپورتعاون کرے گا۔