پاکستان اور چین نے اپنے سفارتی تعلقات کے 70 سال کامیابی کے ساتھ مکمل کرلئے ہیں، فرخ حبیب

77

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین نے اپنے سفارتی تعلقات کے 70 سال کامیابی کے ساتھ مکمل کرلئے ہیں، دونوںں ممالک کے عوام اور قیادت اس اعتماد بھرے تعلقات پر خوشی اور فخر محسوس کرتے ہیں۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ امید ہے کہ یہ دو طرفہ تعلقات آئندہ نسلوں تک جاری رہیں گے۔