اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین چھٹی دو طرفہ مشق سی گارڈینز 2020 اختتام پزیر ہوگئی، مشق کی اختتامی تقریب کا انعقاد پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں ہوا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چینی بحریہ کی جنوبی تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ڈانگ ڑن تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق بھی اس …
پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین چھٹی دو طرفہ مشق سی گارڈینز 2020 اختتام پزیر ہوگئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین چھٹی دو طرفہ مشق سی گارڈینز 2020 اختتام پزیر ہوگئی، مشق کی اختتامی تقریب کا انعقاد پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں ہوا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چینی بحریہ کی جنوبی تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ڈانگ ڑن تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے سی گارڈینز2020 میں شرکت پر چینی بحریہ کے افسروں اور جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔ وائس ایڈمرل آصف خالق نے اس موقع پر کہا کہ مشق سی گارڈینز دونوں بحری افواج کے مابین سکیورٹی تعاون اور خطے میں بحری ماحول کے استحکام کو مزید فروغ دے گی۔ وائس ایڈمرل ڈانگ ڑن نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارت کو سراہا۔ مہمان خصوصی وائس ایڈمرل ڈانگ ڑن نے بعد ازاں مشق سی گارڈینز 2020 کے باقاعدہ اختتام کا اعلان کیا۔ مشق سی گارڈینز 2020 میں دونوں ممالک کی اسپیشل آپریشن فورسز، جنگی بحری جہازوں اور فضائی اثاثوں نے حصہ لیا۔ مشق کے سی فیز میں دونوں ممالک کے بحری بیڑوں نے بحیرہ عرب میں جدید طرز کی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔








