پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات علاقائی امن و سلامتی کے ضامن ہیں،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی چینی سفیر یاﺅ جنگ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات علاقائی امن و سلامتی کے ضامن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ سے ملاقات میں کیا۔ صدر …

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات علاقائی امن و سلامتی کے ضامن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ سے ملاقات میں کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی علامت ہے، سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا جبکہ اس کی تکمیل سے پاکستان کو توانائی، صنعت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں کی مکمل صلاحیت بروئے کار لانے میں مدد ملے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ چین ہمارے بنیادی قومی مفادات سے متعلق معاملات پر ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ انہوں نے بالخصوص کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کی حمایت پر چین کو سراہا۔