پاکستان اور چین کی قیادت اقتصادی راہداری کے بڑے منصوبہ پر جاری کام کی پیشرفت سے مطمئن ہے

اسلام آباد ۔02 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان اور چین کی قیادت اقتصادی راہداری کے بڑے منصوبہ پر جاری کام کی پیشرفت سے مطمئن ہے، سی پیک کے تحت شارٹ ٹرم منصوبے 2020ءتک مکمل کر لئے جائیں گے جبکہ میڈیم ٹرم منصوبے 2025ءتک مکمل ہوںگے اور بڑے منصوبے 2030ءتک پایہ تکمیل کو پہنچیں گے۔ توانائی کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون کو فروغ حاصل ہو …

اسلام آباد ۔02 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان اور چین کی قیادت اقتصادی راہداری کے بڑے منصوبہ پر جاری کام کی پیشرفت سے مطمئن ہے، سی پیک کے تحت شارٹ ٹرم منصوبے 2020ءتک مکمل کر لئے جائیں گے جبکہ میڈیم ٹرم منصوبے 2025ءتک مکمل ہوںگے اور بڑے منصوبے 2030ءتک پایہ تکمیل کو پہنچیں گے۔ توانائی کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون کو فروغ حاصل ہو گا اور اقتصادی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ دو نوں ممالک کے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر جوائنٹ ورکنگ گروپ کے فیصلے کی روشنی میں اتفاق کیا گیا تھاکہ کاشغر کو گوادر سے منسلک کرنے کے لئے ایک راہداری اور مختلف زمینی راستے اختیار کئے جائیں گے جبکہ مغربی و شمال مغربی علاقوں کی معاشی و اقتصادی ترقی کے لئے مغربی روٹ پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے گا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply