پاکستان اور چین کے تعلقات سیاسی اور معاشی جہتوں سے کہیں آگے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ پر بیان

99
ہم منظم مافیا کا سامنا کر رہے ہیں، ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی بے سروپا رپورٹ میں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی جرات ہوئی کہ حکومت پر تنقید کرے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین نہ صرف سفارتی طور پر ایک دوسرے کے قریب ہیں بلکہ ہمارے تعلقات سیاسی اور معاشی جہتوں سے کہیں آگے ہیں، 1950ءمیں پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون سے ہمارے تعلقات کا آغاز ہوا تھا، 1966ءمیں یہ اسٹریٹجک تعلقات میں تبدیل ہوئے جبکہ 1972ءمیں معاشی تعلقات میں بدلے، اب پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کا انتہائی جامع فریم ورک موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ پر اپنے ایک بیان میں کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے سے محبت اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات پر فخر ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں، پاکستان کے عوام سمجھتے ہیں کہ چین نے ہر مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا۔ اسی طرح پاکستان نے بھی چین کو ہر چیلنج میں مدد دی۔ انہوں نے کہا کہ 1950ءسے ہم نے نہ صرف ایک دوسرے پر دفاعی اور سٹریٹجک طورپر انحصار کیا جبکہ سی پیک نے پاک چین تعلقات کو ایک نئی جہت فراہم کی۔ سی پیک کا شاندار منصوبہ ایک دوسرے کے معاشی استحکام کی بنیاد اور اس علاقے کے لئے ایک گیم چینجر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ون بیلٹ ون روڈ انی شیٹو وژن نے پاکستان کو بہت فائدہ دیا ہے۔