پاکستان اور چین کے درمیانپیرکو سی پیک کے پہلے رشکئی خصوصی اقتصادی زون کے ترقیاتی معاہدے پر دستخط ہوں گے

137

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور چین کے درمیان پیرکو سی پیک کے پہلے رشکئی خصوصی اقتصادی زون کے ترقیاتی معاہدے پر دستخط ہوں گے۔وزیر اعظم ہاوس میں منعقدہونے والی اس تقریب میں وفاقی وزراء، وفاقی وزارتوں ، خیبر پختونخوا حکومت کے حکام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔رشکئی اقتصادی زون کے ترقیاتی معاہدے پر دستخط سے ملک میں نئے زونز کے قیام کیلئے راہ ہموار ہوں گی، وزیر مملکت / چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف بخاری نے کہاکہاقتصادی زونز ایک خوشحال اور صنعتی پاکستان کا باعث بنیں گے۔ سی پیک کے تحت قائم ہونے والے زونز پر کافی پیشرفت ہوچکی ہے، زونزاب کاروبار کیلئے تیار ہورہے ہیں۔ اتوار کو جاری بیان میں کہا ہےکہ پاک چین جغرافیائی قربت ان اقتصادی زونز کی آباد کاری اور باہمی معاشی فوائدکے حصول میں معاون ثابت ہوگی، عاطف بخاری نے کہاکہ سرمایہ کاری بورڈ نے اقتصادی زونز کو تمام سہولیات کی فراہمی و مراعات دینے کا عمل تیز کردیا ہے، رشکئی زون کو 210میگا واٹ بجلی اور 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کے لئے وفاقی حکومت 3 بلین روپے مختص کرچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کی ٹائم لائن کے عین مطابق تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی سے زون کی بروقت تعمیر و ترقی ممکن ہوسکے گی، خصوصی اقتصادی زون ایکٹ 2012 کا سیکشن 13 وفاق، صوبہ اور ایس ای زیڈ ڈویلپر کو ایک زون کے کامیاب قیام کیلئے ترقیاتی معاہدے کے ذریعہ ایک دوسرے سے منسلک کرتا ہے ترقیاتی معاہدہ زون کی تعمیر اور کامیاب بنانے کیلئے ایک واضح روڈ میپ فراہم کرتا ہے۔رشکئی اقتصادی زون کوخیبر پختونخوا اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی و چینی کمپنی سی آر بی سی کیساتھ مل کر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ترقی دے گی128 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے قائم ہونے والے اس زون کا کل رقبہ 1000 ایکڑ اراضی پر محیط ہے۔انہوں نے کہا کہ زون کو اگست 2019 میں ایس ای زیڈ کی حیثیت دے دی گئی تھی بورڈ آف انوسٹمنٹ سی پیک کے تحت متوقع سرمایہ کاری، صوبے کی جامع معاشی ترقی ، روزگار کے مواقع پیدا کرنا ، صنعتی ترقی ، اور پاکستان میں برآمدی پیداوار کو فروغ دینے جیسے اہداف کےحصول کیلئے اس منصوبے کو فروع دے رہاہے۔