پاکستان اور چین کے درمیان جنوبی ایشیا بارے ڈائریکٹر جنرل کی سطح پر مشاورت کے تیسرےدور کا انعقاد

143
پاکستان کا سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل نہ کرنے پرمایوسی کااظہار، انسانی المیہ سے بچنے کے لیے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ
پاکستان کا سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل نہ کرنے پرمایوسی کااظہار، انسانی المیہ سے بچنے کے لیے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):پاکستان اور چین کے درمیان جنوبی ایشیا بارے ڈائریکٹر جنرل کی سطح پر مشاورت کا تیسرا دور بیجنگ میں منعقد ہوا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیا) الیاس محمود نظامی نے پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ چینی وفد کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل (ایشیائی امور) وزارت خارجہ لیو جنسونگ نے کی۔ دونوں فریقوں نے جنوبی ایشیا اور وسیع تر خطے میں ہونے والی پیش رفت پر نقطہ نظر کا تبادلہ کیا۔ بات چیت میں باہمی افہام و تفہیم اور مشترکہ خیالات کا اظہار کیا گیا۔

بیجنگ کے دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل الیاس نظامی نے معاون وزیر خارجہ نونگ رونگ سے بھی ملاقات کی جہاں پاک چین تعلقات کی مثبت سمت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔