اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے سرمایہ کاری بورڈ محمد اظفر احسن نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین نے جمعہ کو سی پیک کے تحت صنعتی تعاون (آئی سی) کے فریم ورک معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے صنعتی تعاون کے مفاہمت نامے کو ایک فریم ورک معاہدے میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ صنعتی تعاون کا فریم ورک معاہدہ خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی اور بزنس ٹو بزنس مشترکہ منصوبوں پر بنیادی عناصر کے طور پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔
سی پیک کے تحت صنعتی تعاون کے فریم ورک معاہدے پرسرمایہ کاری بورڈاور چینی فریق کے درمیان ورچوئل طور پردستخط کیے گئے اور وزیر اعظم عمران خان بھی اجلاس میں ورچوئل طور پر موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر،وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اور وزیراعظم کے معاون برائے سی پیک امور خالد منصور بھی موجود تھے