اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی): کرغزستان کے مندوب عطازو شیلو بک نے کہا ہے کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان سیاحت صحت تجارتی اور معاشی شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں ،کنونشن کے انعقاد پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو دستور پاکستان کی گولڈن جوبلی کی بین الاقوامی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان سیاحت صحت تجارتی اور معاشی شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں ،دونوں ممالک نے حال ہی میں چارٹر آف کواپریشن پر دستخط کیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے نئے مواقع کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ صرف انتخابات ہی جمہوریت نہیں ہین بلکہ جمہوریت احتساب جانچ پڑتال اور قانون کی حکمرانی ہے ۔