پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں، انجینئر امیر مقام

159
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوام کی فلاح و بہبود اور پاکستان کی ترقی کے گرد گھومتی ہے ، انجینئر امیر مقام
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوام کی فلاح و بہبود اور پاکستان کی ترقی کے گرد گھومتی ہے ، انجینئر امیر مقام

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور اور قومی ورثہ و ثقافت انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص سیاحت کے شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے بارے میں منعقدہ ایک میگا ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال ملک ہے۔ جہاں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں شمال میں پہاڑوں کے سلسلے سے لے کر خوبصورت ساحلی پٹی تک، پاکستان قدرتی حسن سے بھرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا پختہ یقین ہے کہ سیاحت امن کےفروغ اور دہشت گردی کے خاتمے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کے لیے کرغزستان کے سفیر کو تعاون کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ کرغزستان اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کے دوران کرغزستان کے صدر سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور عوام کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا تھا- انہوں نے اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں، بین ال پارلیمانی، دفاعی اور سیکورٹی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

امیر مقام نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بہت اہمیت کی حامل ہے۔ گزشتہ سال پاکستان کی کرغزستان کو برآمدات 2.81 ملین امریکی ڈالر تھیں۔ جن میں سے زیادہ تر دواسازی کی مصنوعات تھیں اس کے بعد کھیلوں کا سامان تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "صرف 11,000 سے زیادہ طلباء وہاں کی میڈیکل یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخل ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت فارینہ مظہر اور پاکستان میں جمہوریہ کرغزستان کے سفیر بھی موجود تھے۔

اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کرغزستان کے سفیر اولان بیک توتوئیف نے کرغزستان پاکستان دوطرفہ تعلقات کے لیے اس طرح کی تقریبات کے انعقاد کی اہمیت پر بات کی اور اقتصادی، ثقافتی اور دیگر شعبوں تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ ۔ انہوں نے کہا کہ کرغزستان ہزاروں پاکستانی طلباء کو رہائش اور تعلیم فراہم کرتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کا ثبوت ہے۔

اس موقع پر پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمان رانا نے پاکستان میں سیاحت کے امکانات اور سیاحت کے فروغ کے لئے حکومتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔