نومنتخب ممبر قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے 29 مظفرآباد مختیاراحمد عباسی نے کہاہے کہ پاکستان اور کشمیر کے عوام ایک مضبوط رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر مختلف قبائل کا گلدستہ ہیں، کوہالہ کے اس پار آزاد کشمیر ہو یا سرکل بکوٹ ہم سب ایک ہیں ،پاکستان بھی ہمارا کشمیر بھی ہمارا ہے۔
پاکستان اور کشمیر کے عوام کلمہ طیبہ کی بنیاد پر مختلف قبائل کا گلدستہ ، ہم سب ایک ہیں ، مختیاراحمد عباسی

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 09 اگست (اے پی پی):نومنتخب ممبر قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے 29 مظفرآباد مختیاراحمد عباسی نے کہاہے کہ پاکستان اور کشمیر کے عوام ایک مضبوط رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر مختلف قبائل کا گلدستہ ہیں، کوہالہ کے اس پار آزاد کشمیر ہو یا سرکل بکوٹ ہم سب ایک ہیں ،پاکستان بھی ہمارا کشمیر بھی ہمارا ہے۔
اتوار کے روز سرکل بکوٹ کے گاؤں بکوٹ شریف میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مشکل ترین الیکشن میں عوام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور یہ مرحلہ مکمل ہوا ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اسمبلی کے ذریعے کوہالہ سے مظفرآباد تک دریائے جہلم کے آرپار رہنے والوں کے مسائل کے حل کے لئے آواز اٹھائیں گے۔سردار مختار عباسی نے کہا کہ موجودہ معاشرہ جہاں افراتفری کا شکار ہے وہاں نوجوان نسل کو میرا پیغام ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی کی محنت ضائع نہیں کرتا ،آپ محنت کریں، ہم نےمشکل ترین حالات میں پیدل چل کر تعلیم حاصل کی ،محنت کرکے آج اس مقام پر ہیں ۔اس موقع پرسردار مختار عباسی نے کوہالہ اور برسالہ کے اس پار بکوٹ اور مولیا کو ملانے والے ملحقہ پلوں کی بحالی کا اعلان کیا۔







