آئیگا سویٹیک اور اکاترینا الیگزینڈرووانیشنل بینک اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

پولینڈ کی ٹینس سٹار اور 6گرینڈ سلام کی فاتح آئیگا سویٹیک اور روسی ٹینس سٹار اکاترینا الیگزینڈرووااپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا ،امریکا کی ٹینس کھلاڑی جیسیکا پیگولا پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ …

ٹورنٹو ۔9اگست (اے پی پی):پولینڈ کی ٹینس سٹار اور 6گرینڈ سلام کی فاتح آئیگا سویٹیک اور روسی ٹینس سٹار اکاترینا الیگزینڈرووااپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا ،امریکا کی ٹینس کھلاڑی جیسیکا پیگولا پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

ای ایس پی این کے مطابق 25سالہ پولینڈ کی آئیگا سیویٹیک نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ میچ میں یوکرین کی حریف کھلاڑی مارٹا اولیہیوونا کوستیوک کو 1-2 سیٹس سے شکست دی ۔ نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے۔ آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں 25 سالہ پولینڈ کی ٹینس سٹار اور 6گرینڈ سلام کی فاتح آئیگا سویٹیک یوکرین کی حریف کھلاڑی مارٹا اولیہیوونا کوستیوک کو 6-3، 1-6 اور 2-6سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا۔ روسی ٹینس سٹار اکاترینا الیگزینڈرووانے ٹاپ 16 میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا کو 6-7(3-7)،6-4 اور 4-6 سے ہرا کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ایک اور میچ میں روس کی ٹینس کھلاڑی ڈیانا میکسموونا شنائیڈر نے امریکا کی تھرڈ سیڈڈ حریف کھلاڑی جیسیکا پیگولا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6سے ہرا دیا۔

مزید خبریں