اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):پاکستان اور کوریا نے محکمہ آثار قدیمہ اور عجائب گھراسلام آباد اور کورین آفیشل ڈویلپمنٹ اسسٹنس (او ڈی اے) کے تعاون سے مانکیالا سٹوپا کی مشترکہ کھدائی شروع کر دی ہے۔پی ٹی وی نیوز کے مطابق پاکستان اور کوریا کے ماہرین کی مشترکہ ٹیم نے مانکیالہ اسٹوپا کی تین ماہ طویل کھدائی شروع کردی ہے۔کورین ہیریٹیج ایسوسی ایشن کے دو ماہرین اور قائداعظم یونیورسٹی کے آرکیالوجی کے6 طلباء پر مشتمل ایک ٹیم فعال طور پر شامل ہے ۔
امید ہے کہ یہ پراجیکٹ پاکستان کے آثار قدیمہ کے مستقبل میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔یہ پائلٹ پروجیکٹ پاکستان اور کوریا کے درمیان ایک معاہدے پر مبنی ہے جو صلاحیت کی تعمیر پر زور دیتا ہے اور اس کا مقصد اسٹوپا کے چھپے ہوئے زیریں ڈھانچے کا پتہ لگانا ہے۔جمع کیا گیا ڈیٹا سائٹ کے تحفظ میں معاون ثابت ہوگا۔جبکہ ڈرون، جی این ایس ایس، اور ٹوٹل اسٹیشن ٹولز جیسی نئی ٹیکنالوجی ورثے کے تحفظ میں پاکستان کی مہارت کو تقویت ملے گی۔