اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):پاکستان اور ہالینڈ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان کے پہلا میچ 26 اپریل کو بریڈا میں کھیلا جائے گا، قومی ہاکی ٹیم ان دنوں دورہ یورپ پر ہے جہاں وہ ہالینڈ، بیلجیئم اور سپین کے خلاف میچز کھیلے گی
، پی ایچ ایف کے مطابق پاکستانی ٹیم ہالینڈ کے خلاف پہلا میچ 26 ااپریل اور دوسرا میچ 27 اپریل کو کھیلے گی، دونوں میچز بریڈا کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان واحد میچ 29 اپریل کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد قومی ٹیم سپین روانہ ہوگی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سیریز کا پہلا میچ 2 مئی، دوسرا 3 مئی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 4 مئی کو کھیلا جائے گا، تمام میچز بارسلونا میں کھیلے جائیں گے۔
ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کا کہنا ہے کہ دورہ یورپ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے مددگار ثابت ہو گا، امید ہے پاکستانی ٹیم محنت کے ساتھ کھیلے گی اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔