اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):پاکستان اور یورپی یونین کے مشترکہ کمیشن کا 14 واں اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں یورپی یونین کے وفد کی قیادت ایشیا اینڈ پیسیفک کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پاولا پامپالونی کر رہی ہیں جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات چیت یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کی بڑھتی ہوئی شراکت کی عکاسی کرتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ سالانہ ملاقاتیں فریقین کو بامعنی بات چیت میں مشغول ہونے اور دو طرفہ تعاون کے اہم شعبوں پر باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے ایک قابل قدر پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=527860