پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی وضاحت

اسلام آباد ۔ 02 مئی (اے پی پی) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ نیوکلیئر پاور پلانٹس کے محفوظ آپریشن کیلئے پاور ٹرانسمیشن گرڈ کا استحکام ضروری ہے، بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز میں بریک کی وجہ سے چشمہ نیوکلیئر پاور سٹیشن حفاظتی بنیادوں پر ازخود ٹرپ کر گئے، یہ نیوکلیئر پاور پلانٹس کسی اندرونی فالٹ کی وجہ سے بند نہیں ہوئے۔ بدھ کو پاکستان اٹامک انرجی کمیشن …

اسلام آباد ۔ 02 مئی (اے پی پی) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ نیوکلیئر پاور پلانٹس کے محفوظ آپریشن کیلئے پاور ٹرانسمیشن گرڈ کا استحکام ضروری ہے، بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز میں بریک کی وجہ سے چشمہ نیوکلیئر پاور سٹیشن حفاظتی بنیادوں پر ازخود ٹرپ کر گئے، یہ نیوکلیئر پاور پلانٹس کسی اندرونی فالٹ کی وجہ سے بند نہیں ہوئے۔ بدھ کو پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان شاہد ریاض خان نے وضاحت کی کہ ابتدائی طور پر لڈی والا گٹی لائنز اور پھر داﺅد خیل پشاور لائنز ٹرپ کر گئیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ سی این پی جی ایس ڈی کے لائن II داﺅد خیل کے آخر اور سی این پی جی ایس بنوں کے قریب ٹرپ کر گئی جس کے نتیجے میں پلانٹ بھی ٹرپ کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں یہ بات کہنی ضروری ہے کہ نیوکلیئر پاور پلانٹس کے آپریشن کے لئے پاور ٹرانسمیشن گرڈ کا استحکام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضروری حفاظتی پروٹوکولز کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کے بعد ہی یہ نیوکلیئر پاور پلانٹس دوبارہ گرڈ کے ساتھ منسلک ہو سکتے ہیں اور یہ تمام عمل کچھ وقت لے گا۔ انہوں نے کہا کہ گرڈ کا استحکام نیوکلیئر پاور پلانٹس کے محفوظ آپریشن کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

مزید خبریں