اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےکہا ہے کہ پاکستان تمام سٹیک ہولڈرز کے مکمل تعاون سے اپنی سلامتی، سالمیت اور دفاع کو برقرار رکھے گا۔ہفتہ کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور اس سمت میں اقدامات جاری رکھے گا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے کسی بھی جارحیت کی کوشش کی تو ماضی کی طرح اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ تنازع نے پاکستان کی فوج کی طاقت اور قوم کو متحد کر دیا۔انہوں نے مستقبل میں اس قومی اتحاد کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی پولرائزیشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اور سیاسی جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601052