پاکستان اپنے محل وقوع ، کم پےداواری لاگت اور چےن کی ٹےکنالوجی کی مدد سے نئے اقتصادی مواقع پےد ا کر سکتا ہے وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات

262

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) پاک چین اقتصادی راہداری کے نتےجے مےں پاکستان مےں ملازمتوں کے 8 لاکھ نئے مواقع پےدا کرنے مےں مدد ملے گی ، راہداری کے مغربی حصے سے متعلق منصوبوں پر کام دسمبر 2016 ءتک مکمل ہوجائے گا، توانائی کے منصوبوں کو پہلے مرحلے میں ترجیح دی گئی ہے، ٹرانسپورٹ کا جدید انفراسٹرکچر پاکستانی معیشت کو عالمی مسابقت کے لئے تیار کرے گا ،پاکستان اپنے محل وقوع ، کم پےداواری لاگت اور چےن کی ٹےکنالوجی کی مدد سے نئے اقتصادی مواقع پےد ا کر سکتا ہے۔جمعہ کووزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات کے ذرائع نے اے پی پی کو بتاےا کہ منصوبے مکمل ہونے کے بعد ملک کے معاشی وسماجی حالات مےں تےزی سے بہتری آئے گی ۔ چےن کی کمپنےاں10 ہزار مےگاواٹ بجلی کے منصوبوں کی بروقت تکمےل کے لئے شبانہ روز محنت کررہی ہے،