پاکستان اپنے منفرد جغرافیائی صورتحال اور صلاحیتوں سے چین کو یورپ سے رابطوں کیلئے انٹر چینج سٹیشن بن جائیگا،گلوبل ٹائمز

اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) معروف چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے منفرد جغرافیائی صورتحال اور صلاحیتوں سے چین کو یورپ سے رابطوں کیلئے انٹر چینج سٹیشن بن جائیگا۔یورپین یونین مشرق وسطی بالخصوص اسلامی ممالک میں سٹریٹجک پارٹنرز کو خصوصی توجہ دے رہا ہے۔پاکستان کے مشرق وسطی اور سابق سویت ریاستوں کیساتھ کے باعث پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پر کشش ملک بنتا جارہا …

اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) معروف چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے منفرد جغرافیائی صورتحال اور صلاحیتوں سے چین کو یورپ سے رابطوں کیلئے انٹر چینج سٹیشن بن جائیگا۔یورپین یونین مشرق وسطی بالخصوص اسلامی ممالک میں سٹریٹجک پارٹنرز کو خصوصی توجہ دے رہا ہے۔پاکستان کے مشرق وسطی اور سابق سویت ریاستوں کیساتھ کے باعث پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پر کشش ملک بنتا جارہا ہے۔ہفتہ کو گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یورپین یونین نے عرصہ دراز سے خطے پر نظرین جمائی ہیں،اگر چین اور یورپین یونین پاکستان میں قریبی تعاون کیلئے کام کر یں تو یہ علاقائی سیاسی استحکام کے فروغ اور اقتصادی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہو گی۔شاہراہ ریشم کو اقتصادی بیلٹ تصور کیا جاتا ہے،اور کئی راستوں کے زریعے چین کویورپ سے منسلک کرتا ہے۔