اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):پاکستان اکادمی ادبیات کل جمعرات 21 مارچ کو پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے ادب میں قومی شعور کے موضوع پر ایک ادبی سیمینار کا انعقاد کرے گی۔سیمینار کی صدارت ممتاز ادبی شخصیت فتح محمد ملک کریں گے جبکہ ڈائریکٹر جنرل نیشنل لینگویج پروموشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سلیم مظہر اس موقع پر مہمان اعزاز ہوں گے۔
چیئرپرسن پاکستان اکادمی ادبیات ڈاکٹر نجیبہ عارف، ڈاکٹر ناہید قمراور ڈاکٹر منظور سیمینار میں موضوع پر روشنی ڈالیں گے۔ رحمان حفیظ تقریب کے ناظم ہوں گے۔سیمینار کا مقصد قومی شعور کو فروغ دینا اور ایک ایسے معاشرے کے صحت مند اشارے کے طور پر ادب کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے جو ہمیشہ صحت مند اقدار کے نظام کو فروغ دینے کے لئے استعمال ہوتا رہا ہے۔
ماضی کے ادوار میں بھی معاشرے کی مثبت اور مضبوط تشخص کی تصویر پیش کرنے کے لیے کہانیوں اور افسانوں کا استعمال کیا جاتا تھا۔لہٰذا تقریباً ہر شکل اور صنف میں ادب تیار کرنا بہت صحت بخش ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں اپنی تاریخ جان سکیں اور بطور ریاست پاکستان کے لئے قومی شعور اور محبت کو ہموار کر سکیں۔