پاکستان اکیڈمی آف سائنس کے صدر ایم قاسم جان نے اے این ایس او کی پہلی جنرل اسمبلی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

122

بیجنگ ۔ 6 نومبر (اے پی پی) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں الائنس آف انٹرنیشنل سائنس آرگنائزیشنز (اے این ایس او) کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں پاکستان اکیڈمی آف سائنسز، اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے ، روسی اکیڈمی آف سائنسز، ہنگری اکیڈمی آف سائنسز سمیت درجنوں سائنسی اداروں نے پہلے بانی اراکین کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی ہے۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ایک پریس کانفرنس میں چینی اکیڈمی آف سائنسز کے سربراہ بائی چون لی نے کہا کہ اتحاد کے قیام کے بعد بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق ممالک کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کو بڑھا یاجائے گا اور چیلنچز سے مشترکہ طور پر نمٹا جائے گا۔