اسلام آباد ۔ 27 جون(اے پی پی) سری لنکا کی حکومت نے بدھ مت کے روحانی پیشوا’ مہاتما بدھا‘ کے تبرکات ’وساکھ میلہ‘ میں ایک ماہ نمائش کے بعد حکومت پاکستان کو لوٹا دیئے ہیں۔ سری لنکا کے وزیر داخلہ و ثقافتی امور ایس بی نوینا نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پیر کو یہ تبرکات وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کے حوالے …
پاکستان اگلے سال سات روزہ بدھ وساکھ میلے کا اہتمام کر رہا ہے، عرفان صدیقی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جون(اے پی پی) سری لنکا کی حکومت نے بدھ مت کے روحانی پیشوا’ مہاتما بدھا‘ کے تبرکات ’وساکھ میلہ‘ میں ایک ماہ نمائش کے بعد حکومت پاکستان کو لوٹا دیئے ہیں۔ سری لنکا کے وزیر داخلہ و ثقافتی امور ایس بی نوینا نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پیر کو یہ تبرکات وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کے حوالے کئے اور انہیں سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کی طرف سے وزیراعظم نواز شریف کے نام خصوصی پیغام بھی پہنچایا جس میں انہوں نے وزیراعظم محمد نواز شریف اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بُدھا کے یوم ولادت کے سلسلہ میں منعقدہ تقریبات میں پاکستان سے بھجوائے گئے ان تبرکات کی لاکھوںافراد نے زیارت کی۔ ہم سب خیر سگالی اور دوستی کے اس مظاہرہ پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے حکومت پاکستان کی جانب سے سری لنکا کی حکومت اور عوام کے خیرسگالی اور نیک خواہشات کے پیغام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام مذاہب کے احترام میں یقین رکھتا ہے۔ تمام مذاہب کے ماننے والوں کی پاکستان میں قابل احترام اشیاءاور مقامات کی دیکھ بھال کے حوالہ سے حکومت اپنی ذمہ داریوں کو بہترین انداز سے نبھا رہی ہے اور مختلف زائرین کوتمام ممکنہ سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں۔







