اسلام آباد ۔ 16 جون(اے پی پی) پاکستان اگلے ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ رکن بن جائیگا۔یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس برینگ کے دوران کہی۔پاکستان کیلئے اسے خوش آئند خبر قرار دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو مکمل رکنیت دینے کا اعلان رواں ماہ 23-24جون کو ازبکستان کے دارلحکومت تاشقند میں منعقدہ ایس سی او سربراہ اجلاس میں کیا جائیگا۔پاکستان …
پاکستان اگلے ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ رکن بن جائیگا، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جون(اے پی پی) پاکستان اگلے ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ رکن بن جائیگا۔یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس برینگ کے دوران کہی۔پاکستان کیلئے اسے خوش آئند خبر قرار دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو مکمل رکنیت دینے کا اعلان رواں ماہ 23-24جون کو ازبکستان کے دارلحکومت تاشقند میں منعقدہ ایس سی او سربراہ اجلاس میں کیا جائیگا۔پاکستان کو ایس سی او کی مکمل رکنیت دینے کا عمل جولائی 2015میں وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ روس سے شروع ہوا تھا۔ایس سی او کے بانی ارکان میں چین ،روس،ازبکستان،قزاخستان،کرغیزستان اور تاجکستان شامل ہیں۔ تنظیم کی بنیاد 15جون 2001کو شنگھائی میں رکھ دی گئی جبکہ پاکستان،افغانستان،ایران،بھارت اور منگولیا کو مبصر کی حیثیت دی گئی تھی۔








