پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج رات 12 بجے تک معطل کر دیا

151

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج رات 12 بجے تک معطل کر دیا۔ جمعرات کی شام ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)نے جاری بیان میں کہا کہ مسافر حضرات سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لئے ایئرلائن سے رابطہ میں رہیں۔